ارباز خان : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرجاری انسدادتجاوزات آپریشن کا چوتھا روز، شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
اے سی سٹی بابر علی کے زیر نگرانی شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن ایس پی سٹی قاضی علی نے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایچ او نولکھا زاہد محمود اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے۔
آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی سٹالز اور ریڑھیاں قبضہ میں لی گئیں، غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں کے شٹرز مسمار کردیے گئے۔
پنجاب حکومت کا تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن
23 Dec, 2023 | 02:53 PM