ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، ایکو اور خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال سے داخل یا ڈسچارج کرنے فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ پرویز الٰہی کوگزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا،پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔