بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت، ہزاروں مقدمات درج

23 Dec, 2023 | 12:20 PM

عابد چودھری: بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف  مختلف تھانوں میں 21 ہزار 530 مقدمات درج کردیے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی جانب سے بغیر لائسنس اورکم عمرڈرائیورزکیخلاف سخت کریک ڈاؤن کے حکم کے بعد  پولیس نے بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر  21ہزار 530 مقدمات درج کرتے ہوئے گاڑیاں تھانوں میں بند کردیں۔ 
بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2 ہزار 727 مقدمات، جبکہ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 18 ہزار 757 مقدمات درج کردیے گئے۔ اس کے علاوہ کم عمر  ڈرائیونگ پر 9 ہزار 682 مقدمات درج کرکے ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کردیا گیا۔ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر  219 پولیس ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ 
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔ 

مزیدخبریں