سعید احمد : شہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
برائلر کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی ہوگئی، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 463 روپے فی کلو جاری کردی گئی، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے فی کلومقرر کردیا گیا، زندہ برائلر مرغی کاپرچون ریٹ 319روپے فی کلو جاری کردیا گیا۔
مارکیٹ میں فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 3 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا۔ انڈے فی درجن 362 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، انڈوں کی پیٹی 10740 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی
23 Dec, 2023 | 12:06 PM