الیکشن 2024 ؛ دو ٹرانس جینڈر امیدوار سامنے آ گئے

23 Dec, 2023 | 02:57 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: الیکشن 2024 کے لئے دوڑ میں دو ٹرانس جینڈر امیدوار سامنے آ گئے۔

 دو معروف ٹرانس جینڈر امیدواروں نے اسلام آباد اور پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، قو می اسمبلی کی نشست این اے 47 سے نایاب علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ خیبر پختوانخوا سےصوبائی اسمبلی کی نشست کے پی 18 کیلئے صوبیہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

 2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر میں صرف ایک ٹرانس جینڈر امیدوار نے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں بیچلرز کی ڈگری رکھنے والی صوبیہ خان کو خیبرپختونخوا کی پہلی ٹرانس جینڈر ریڈیو جوکی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ صوبیہ خان آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی جس کیلئے وہ سرگرمی اور سنجیدگی کے ساتھ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔  

 میڈیا سے گفتگو میں صوبیہ خان نے کہا کہ وہ الیکشن جیت کر اپنی ووٹر خواتین اور بچوں کے حق کیلئے کام کریں گی۔ دوسری جانب این اے 47 اسلام آباد سے امیدوار خواجہ سرا نایاب علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کیلئے کام کروں گی۔

 2018 میں خیبر پختوانخوا سے ماریہ نامی خواجہ سرا نے آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور 536 وٹ حاصل کیے تھے جو خاتون امیدواروں کے ووٹوں سے زیادہ تھے۔

مزیدخبریں