عثمان خان: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چئیرمین نور عالم خان ج پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے بعد ابس مرتبہ جے یوآئی کے ٹکٹ پر پشاور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ۔
نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں سے ایک اہم رکن تھے، انہیں تحریک عدم اعتماد میں بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے کے لئے ووٹ دینے ک کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑی تھی۔ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد بھی نور عالم کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی پر برقرار رکھا گیا تھا۔ نور عالم خان 2008 سے 2018 تک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن رہے۔ وہ 2018 سے 2022 تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن رہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پشاور کی نشست سے الیکشن لڑے، پی پی پی کے ٹکٹ پر ہار گئے تھے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیت گئے تھے۔ اب وہ جے یو آئی کے ٹکٹ پر پشاور کے حلقہ این اے 27 سے الیکشن لڑیں گے۔
نور عالم خان نے مولانا عطاالحق درویش و دیگر صوبائی رہنماؤں کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی۔