بارش بھی ہو گی اور برف بھی پڑے گی!

23 Dec, 2023 | 02:07 AM

روزینہ علی:  محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور  پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کےپہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا، کشمیر ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،    بالائی  خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان  اور  جنوبی پنجاب میں چند   مقامات پر ہلکی بارش اور  بالائی علاقوں میں پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ  پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

میٹ آفس کی فورکاسٹ کے مطابق آج صبح  ہفتہ کے روز اسلام آباد میں  موسم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے،  خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں  موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں  چترال،سوات،دیر،شانگلہ ،بٹگرام ،کوہستان ،مالاکنڈ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ اوربالاکوٹ  میں ہلکی   بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ صبح  اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور  ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے  کی توقع ہے۔

 پنجاب کے  بیشتر  اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ  بالائی اضلاع میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  سیالکوٹ، نارووال ،گجرات ،   جہلم اورراولپنڈی میں بوندا باندی متوقع ہے تا ہم مری اور گلیات میں  ہلکی بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے، بہا ولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں  صبح اور رات کے اوقات میں شدید   دھند  اور  سموگ چھائے رہنے   کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ شمالی اضلاع میں  شدید سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم  جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں  دھند اور سموگ   چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر    اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں