وزیرآباد میں شیر افضل کاورکرز کنونشن نہ ہو سکا، پولیس انتظار کرتی رہ گئی

23 Dec, 2023 | 01:20 AM

وزیرآباد میں ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 لگا کر  پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن نہیں ہونے دیا۔ پی ٹی آئی نے جمعہ کے روز دو بجے دوپہر ایک مقامی شادی ہال میں اپنے کارکنوں کا کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا،  ڈپٹی کمشنر نے ضلع وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے ہر طرح کے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی۔ 

جمعہ کے روز  ڈپٹی کمشنر وزیر آباد کے دفتر سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق  22 دسمبر سے 24 دسمبر کے دوران وزیرآباد ضلع کی حدود میں کہیں بھی پبلک  کےپانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور جلسہ جلوس کرنےپر پابندی ہو گی۔ ضلع وزیرآباد میں اجتماعات پر پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

  
 تحریک انصاف کی جانب سے وزیر آباد میں جمعہ کی دوپہر دو بجے ورکرز کنونشن کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی  کے مشہور وکیل شیر افضل مروت کے تقریر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد شہر کی داخلی سڑکوں پر پولیس کے ناکے لگا دیئے گئے۔  پولیس انتظار کرتی رہی لیکن نہ تو شیر افضل مروت وزیر آباد آئے نہ ہی کنونشن کے لئے اعلان کی گئی جگہ پر کوئی کارکن پہنچا۔  پی ٹی آئی کا یہ اعلان کردہ کنونشن دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد منعقد نہیں ہوا۔

مزیدخبریں