عمران خان کاپرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟  

23 Dec, 2022 | 11:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ، عدالت سے ریلیف ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

  پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر جلد ملاقات کیلئے پرویز الٰہی کو بلا لیا ،عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز سے ملاقات کرکے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

 آج سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ملاقات کی جانی تھی تاہم وزیراعلیٰ کے ڈی نوٹیفائی مسئلے پر آج کی حتمی بیٹھک نہ ہو سکی ،وزیراعلیٰ پنجاب جلد عمران خان سے ملاقات کرکے سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث کریں گے ۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کرنے کی حامی بھر لی  ہے،عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کی آج رات یا کل اہم ملاقات متوقع  ہے،ملاقات میں اہم ایشوز پر گفتگو کی جائے گی ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت اسمبلی تحلیل پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

مزیدخبریں