پرائیویٹ ہسپتالوں پر بڑی پابندی لگ گئی

23 Dec, 2022 | 09:48 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی علاجگاہوں کو سرکاری اوقات کارمیں حکومت کے ملازم طبی ماہرین سے کام لینے سے روک دیا،خلاف ورزی پر جرمانے اور خدمات کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کی تمام نجی علاجگاہوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ حکومت کے ملازم طبی ماہرین کو سرکاری اداروں میں ان کی سرکاری ڈیوٹی کے اوقات ِکارکے دوران اپنی علاجگاہوں پر کام کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

مراسلے کے مطابق پی ایچ سی ایکٹ 2010ء کے تحت صوبہ کی تمام نجی علاجگاہوں کے منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومت کے ملازم طبی ماہرین کوان کے سرکاری اوقات کارکے دوران،جب انہوں نے سرکاری اداروں میں علاج معالجہ کی خدمات مہیا کر ناہوتی ہیں،اپنی نجی علاجگاہوں میں کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔عدم تعمیل پر انہیں جرمانے اور خدمات کی بندش کابھی سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزیدخبریں