ابھیشک بچن کی مزاخیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

23 Dec, 2022 | 09:47 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: رتیش دیش مکھ نے انسٹاگرام پر ابھیشک بچن کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رتیش اپنی نئی فلم وید کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، پروموشنل تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں ابھیشک بچن اپنے دیرینہ دوست رتیش کے ساتھ ان کے ٹاک شو ’کیس تو بنتا ہے‘ کے سیٹ پر ’وید لاولے‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔

ویڈیو کلپ کا آغاز ایسے ہوتا ہے کہ ابھیشک رتیش سے کہتے ہیں کہ ان کا ڈانس کرنے کا موڈ ہو رہا ہے۔ ایسے میں موسیقی بجتی ہے اور دونوں اداکار ڈانس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم میں اس گانے پر رتیش کے ساتھ سلمان خان نے ڈانس کیا ہے۔

مزیدخبریں