(ویب ڈیسک)درخواست گزار انڈرٹیکنگ کےمطابق اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرچودھری پرویز الہیٰ کامتضاد بیان سامنے آ گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے ،عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا, امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے، ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا۔