کولڈ ڈرنکس کےشوقین شہریوں کے لئے اہم خبر

23 Dec, 2022 | 08:33 PM

Imran Fayyaz

(رضوان نقوی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جلو موڑ پر واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ،معروف برانڈز کی پندرہ ہزار جعلی بوتلیں،ایک ہزار خالی بوتلیں،300کلو کیمیکلز اور کھلے رنگ برآمد کرکے تلف کردیئے ۔
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کراکر2 ملزمان کو موقع پر گرفتارکرادیاگیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی لیبل ،ڈھکن،ممنوعہ نیلے ڈرم،مشینری اور گیس سلنڈر ضبط کرلیے۔کھلے رنگ،کیمیکلزاورنل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔

معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار کی گئی تھیں،ممنوعہ نیلے ڈرموں میں کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے تیار محلول بھی موجود پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا، جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا مشکل ہے۔

تیار نقلی بوتلوں کو لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کاربونیٹڈ ڈرنکس کا بے جا استعمال ہڈیوں کی کمزوری اور شوگر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں