ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس،مسیحی برادری کے لئے بڑی خوشخبری

christmas,bazar,Dc lahore,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)ضلعی انتظامیہ لاہور کی کرسمس ڈے کی مناسبت سے کرسمس بازار لگانے تیاریاں مکمل ،کرسمَس ڈے کے موقع پر پانچ کرسمَس بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر کرسمس بازاروں کے انچارج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 02 جبکہ تحصیل شالیمار میں 03 کرسمس بازار لگائے جا رہے ہیں۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کرسمَس بازار یوحنا آباد میں لگایا جائے گا اور ایف سی کچی آبادی واسا ٹینکی میں کرسمس بازار لگایا جائے گا۔ اسی طرح تحصیل شالیمار ڈان باسکو سکول نزد ریلوے ہیڈ کوارٹر میں کرسمس بازار لگایا جائے گا اور مجلو موڑ کرسمس بازار لگایا جائے گا۔ ماڈل بازار چائنہ سکیم میں کرسمس بازار لگایا جائے گا۔

ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ کرسمس ڈے کے موقع پر کرسمس کمیونٹی کی خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کے لئے کرسمس بازار لگائے جا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کرسمس کمیونٹی کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں۔