ویب ڈیسک : فواد خان ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی کی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار فلم 30 دسمبرکو ریلیز کی جارہی ہے۔
بالی وڈ رپورٹس کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔ پہلےاس فلم کو ریونر سنگھ کی فلم سرکس کی نمائش کے دن کی ریلیز کیے جانا تھا ۔ تاہم اب یہ خبر آرہی ہے کہ پاکستان کی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب 30 دسمبر کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
کہا یہ جارہا ہے کہ بھارت میں پونے ، ممبئی ، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو محدود اسکرین دیں جائیں گی ۔ جبکہ یہ کہا جارہا ہے کہ بھارتی پنجاب میں پاکستانی فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ۔ جس نے اب تک دنیا بھر سے 200 کڑوڑ کا بزنس کیا۔