پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے: قمر زمان کائرہ

23 Dec, 2022 | 03:19 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو گورنر کی طرف سے آئینی طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا، مگر وہ ایوان کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ پرویز الہٰی رات کو مٹھائیاں کھا کر ہم سے وعدہ توڑ کر خان صاحب سے جا ملے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے۔

مزیدخبریں