ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجومی نے ریحام خان کو تیسری شادی سےمتعلق کیا کہا تھا ؟

Reham khan and Bilal Baig
کیپشن: Reham khan and Bilal Baig
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں کیا تاہم انہوں نے اپنی تیسری شادی سے متعلق جولائی میں ہی دلچسپ انکشاف کر دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق جولائی کے مہینے میں ریحام خان نے پروگرام ” جی سرکار“ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا پیار دوبارہ ڈھونڈنے سے متعلق دلچسپ بات بتائی ۔انہوں نے تیسری شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” میری ایک فیملی ممبر ہیں جو کہ پامسٹ بھی ہیں،انہوں نے مجھے بتایا کہ میں دوبارہ شادی کروں گی “ ۔اپنی گفتگو کے لب لباب میں ان کا کہنا یہی تھا کہ وہ دوبارہ شادی پر غور کریں گی جبکہ وہ زندگی میں پیار کے دوبارہ ملنے پر یقین رکھتی ہیں ۔

یاد رہے کہ ریحام نے 36 سالہ اوورسیز پاکستانی مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے جو کہ امریکہ میں رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں، مرزا بلال ایک کارپوریٹ پروفیشنل ہیں اور اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور گزشتہ شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے ، مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے ۔

ریحام خان اور مرزا بیگ کا نکاح امریکہ کے شہر ’ سیٹل ‘ میں ایک نجی تقریب میں ہواہے، وہ سابق ماڈل ہیں جبکہ ” دی 4 مین شو“، ” دل پے مت لے یار “ ، ” نیشنل ایلین براڈکاسٹ “ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں ۔