ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمیزراجا سے کوئی خوش نہیں تھا، معین خان نے خاموشی توڑدی

رمیزراجا سے کوئی خوش نہیں تھا، معین خان نے خاموشی توڑدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ کی قیادت میں تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا اکیلے بورڈ کے معاملات چلا رہے تھے، بدقسمتی سے ان سے کوئی خوش نہیں تھا۔

بورڈ میں اہم پیشرفت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا کو خود کو ثابت کرنے کا بہت موقع ملا لیکن بدقسمتی سے کوئی ان سے خوش نہیں تھا۔ وہ اکیلے ہی پی سی بی کے معاملات چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے آنے سے بورڈ میں بہتری کی امیدیں ہیں، وہ سمجھدار ہیں اور پہلے بھی بورڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور پی سی بی کے معاملات خوش اسلوبی سے چلائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا تقرر کیا تھا، جس نے 2014 کے آئیں کو بحال کردیا۔ کمیٹی کے اراکین میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ معین خان ان دو کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے رمیز راجا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر