ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر یقینی سیاسی صورتحال ، ڈالرنے روپے کی دھلائی کردی

غیر یقینی سیاسی صورتحال ، ڈالرنے روپے کی دھلائی کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد سے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر  مرتب ہورہے ہیں، ایس اینڈ پی نے معیشتوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو بی نیگیٹیو سے سی سی سی پلس تک گرا دیا۔

 ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہوگیا، آج صبح بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان سامنے آیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 39692 پر آ گیا ہے۔