(سٹی42) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سےتیسری شادی کرلی۔
ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ ریحام خان نے شادی کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔
ریحام نے 36 سالہ اوورسیز پاکستانی مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے جو کہ امریکہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، مرزا بلال ایک کارپوریٹ پروفیشنل ہیں اور اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور گزشتہ شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے ، مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے ۔
ریحام خان اور مرزا بیگ کا نکاح امریکہ کے شہر ’ سیٹل ‘ میں ایک نجی تقریب میں ہواہے، ، وہ سابق ماڈل ہیں جبکہ ” دی 4 مین شو“، ” دل پے مت لے یار “ ، ” نیشنل ایلین براڈکاسٹ “ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں ۔
View this post on Instagram
ریحام خان نے پہلی شادی 1990 کے بعد کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔
دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی، عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، اس سے قبل وہ صحافت سے منسلک رہی تھیں جب کہ وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔
16 جولائی کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے تیسری شادی کی تو ان کے ہونے والے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایا تھا کہ ان کی ایک رشتے دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے۔