ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر احسن علی منگی کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تجارت تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 21 کے افسر فرید اقبال قریشی کو سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے، بلوچستان میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر سید علی محسن کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر یاسین فاروق شیخ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

سائرہ نجیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔