ویب ڈیسک: لاہور کو بجلی کی فراہمی کے ذمے دار ادارے لیسکو کے بورڈ نے بجلی کی چوری روکنے کے لیے اسمارٹ میٹروں کی منظوری دے دی۔
لیسکو حکام کے مطابق بجلی کے اسمارٹ میٹروں کی خریداری پر 8 ارب روپے خرچ ہوں گے۔لیسکو حکام نے بتایا ہے کہ اسمارٹ میٹروں سے ٹیکنیکل لاسز بھی کم ہوں گے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ان اسمارٹ میٹروں کی تنصیب سے 5 سال میں 5 ارب روپے کی بچت ہو سکے گی۔لیسکو حکام نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسمارٹ میٹر 20 سال کے لیے کارآمد ہوں گے۔
لیسکو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان اسمارٹ میٹروں میں ریڈنگ میں رد و بدل اور ٹیمپرنگ نہیں ہو سکے گی۔