حفظہ یعقوب:پاکستانی لڑکی عائشہ نے اپنے انسٹاگرام پر ڈانس کی نئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد پھر سے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی ہے۔
نئے ویڈیو کلپ میں عائشہ کو کسی ٹی وی پروگرام میں لڑکیوں کیساتھ ڈانس کرتی نظرآرہی ہیں ۔ ویڈیو میں عائشہ کو پاکستان کے پرانے گانے بتیاں بجھائی رکھدی وے دیوابلے ساری رات، پر ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں عائشہ اُسی کرتے میں نظر آتی ہیں جس میں انکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
عائشہ کی نئی ڈانس ویڈیو کوصارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کو اس وقت لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں ۔دوسری جانب عائشہ کی ایک اورویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنےدوست کے ساتھ فلم بلو کے مشہور بالی ووڈ گانے مرجانی پر رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ ویڈیو ایک شادی کی تقریب میں فلمائی گئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس نے اپنی ہتھیلیوں پر مہندی لگائی ہے۔ وہ سونے کی کڑھائی کے ساتھ نیوی بلیو گاؤن پہنے ہوئے نظر آتی ہے جب وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتی تھی۔ "یادیں،" عائشہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس کو 8.4 لاکھ سے زیادہ ویوز اور 1 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں عائشہ ویسٹرن لباس زیب تن کرکے میرادل یہ پکارے آجا پر ڈانس کرتی نظرآرہی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی وائرل گرل عائشہ کی دھوم پڑوسی ملک بھارت میں بھی سنائی دے رہی ہے۔بھارت کے کے ٹی وی اداکار نے عائشہ سے شادی کرنے کا بھی دعوی کررکھا ہے وہ جلد پاکستان آنےکیلئے بیتاب ہیں۔ عائشہ راتوں رات انٹرنیٹ کی سنسنی بن گئی جب گزشتہ ماہ لتا منگیشکر کی فلم میرا دل یہ پکارے آجا کے ریمکس پر ان کے رقص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔