وزیراعلیٰ ڈی نوٹیفائی، پی ٹی آئی اور ق لیگ نے بڑاقدم اُٹھالیا

23 Dec, 2022 | 07:58 AM

ویب ڈیسک:گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں گورنر کے اقدام کے خلاف آج عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں رہنماؤں نے اسپیکر کی جانب سے گورنر کے خلاف آئینی آپشنز پر غور کیا۔اس موقع پر رہنماؤں نے گورنر پنجاب کے خلاف صدر سے رجوع کرنے پر بھی مشاورت کی۔

اجلاس میں پرویز الہٰی، مونس الہٰی، اسپیکر پنجاب اسمبلی، راجا بشارت اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ صدر کو لکھا ہے کہ گورنر نے غیرقانونی اقدام کیا ہے، ایکشن لیں۔

مزیدخبریں