طبی ماہرین کا سموگ سے متعلق نیا انکشاف

23 Dec, 2021 | 09:25 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت مجید)شعبہ امراض چشم گنگارام ہسپتال کی سربراہ پروفیسر ہما کیانی سہگل نے سموگ کوآنکھوں کے لئے انتہائی خطرناک قرار دے دیا،کہتی ہیں،آنکھوں سے پانی بہنے اور سرخ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی نظر بھی کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔
 پروفیسر ہما کیانی سہگل نے کہا کہ سموگ کے باعث لوگوں کی آنکھیں کافی حد تک متاثر ہوئیں ہیں،سموگ سے بچنے کے لئےشہری عینک کا استعمال لازمی کریں ،آنکھوں سے پانی زیادہ بہنے سے نظر متاثر ہوتی ہے، ایسے میں ہاتھ سے آنکھوں کو نہ ملیں، آنکھوں میں درد محسوس ہونے پر اینٹی الرجی ڈراپس کا استعمال کریں۔

پروفیسر ہما کیانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے رہن سہن میں تبدیلی نےآنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور سوجن میں اضافہ کیا ،ٹیکنالوجی کا بے دریغ استعمال بھی غلط ہے، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور سوزش سے بچائوکے لئے وٹامن کا استعمال کریں۔

دوسری جانب کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اہم فیصلے  کئے،ماحولیاتی این او سی کےلئےلاہور ڈویژن میں تجارتی عمارات کی روف ٹاپ اورپارکنگ ایریا کے لئےشرائط مزید سخت کردی گئیں۔

سموگ سے نجات کے لئے کمرشل عمارت اپنی روف ٹاپ کا کم ازکم 70فیصد حصہ گرین بنانے کی پابند ہوگی ، ہر کمرشل عمارت اپنے پارکنگ ایریاز میں الیکٹرک وہیکلز کے لئےچارجنگ کی سہولت یقینی بنائے گی۔

کمشنر لاہور نے کہاکہ پٹرول پمپس بھی ماحولیاتی این او سی لینےکے لئےالیکٹرک چارجنگ سہولت فراہم کرنے کے پابند ہونگے،کمرشل عمارات اپنے پارکنگ ایریاز میں الیکٹرک وہیکلز کے لئےجگہ مختص کرنے کی بھی پابند ہوگی۔

 
 

مزیدخبریں