کیا آپ جانتے ہیں تصویر میں نظر آنے والے یہ بچے کون ہیں؟

23 Dec, 2021 | 08:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بہت سے اداکار اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کرتے رہتے ہیں،حال ہی میں دو بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل  ہوئی ہیں،جن کو پہچاننا بہت مشکل ہے کہ یہ بچے کون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آپ جان کر حیران ہوں گے کہ  تصویر میں  نظر آنے والی یہ بچی انینیا پانڈے  اور نوعمر لڑکا  اہان پانڈے ہیں۔انینیا پانڈے کا شمار بھارت کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ بہت سی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں جبکہ ساتھ نظر آنے والا یہ بچہ اہان انینیا پانڈے کا کزن ہے۔اننیا پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں۔  

مزیدخبریں