امریکا کی تاریخ میں پہلی بار حافظ قرآن سفیر برائے عالمی مذہبی آزادی مقرر

23 Dec, 2021 | 07:55 PM

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ نے پہلی مرتبہ ایک مسلمان کو سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی مقرر کرنے کی توثیق کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی سینیٹ نے گذشتہ جمعرات کو 42 برس کے راشد حسین کی تقرری کی بھاری اکثریت سے توثیق کی تھی۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(یو ایس سی آئی آر ایف) نے راشد حسین کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔
راشد حسین اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے لیے اوبامہ انتظامیہ کے نمائندہ خصوصی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سربراہ ندین مائنزہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’برسوں کے علم اور تجربے کی وجہ سے سفیر راشد حسین امریکی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے موزوں ہیں۔‘

راشد حسین بھارتی نژاد مسلمان اور حافظ قرآن ہیں۔ وہ پہلے مسلمان ہیں جن کو سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی مقرر کیا گیا ہے۔ عربی اور اردو بولنے راشد حسین نے امریکہ میں یہود مخالف جذبات (اینٹی سیمیٹزم) کے خلاف اور مسلمان اکثریتی ملکوں میں اقلیتوں کا دفاع کیا ہے۔ 

مزیدخبریں