جیکولین فرنینڈس  کی پریشانی میں اضافہ

23 Dec, 2021 | 06:25 PM

Imran Fayyaz

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔

   بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ بھتہ خوری اورفراڈکیس  میں شامل تفتیش جیکولین فرنینڈس کوبھتہ خوری کے ملزم کی جانب سے دئیے گئے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔ منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

   200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے مرکزی کردار سیکیش چندرشیکھرنے جیکولین فرنینڈس کو10 کروڑروپے کے تحائف دئیے تھے۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنینڈس کے علاوہ نورا فتیحی سے بھی تفتیش کی جاری ہے۔ نورا فتیحی کودئیے گئے تحائف بھی ضبط کئے جائیں گے۔

  واضح رہے کہ اداکارہ  نے بالی ووڈ میں فلم علاءالدین سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور تب سے انہوں نے انڈسٹری میں کیریئر قائم کیا۔

  

مزیدخبریں