(وب ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی بحالی، 17 دسمبر کے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ملازمین بحالی کا نوٹیفکیشن جاری، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری اداروں کے نام سرکلر بھی جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی بحالی کا فیصلہ ہوگیا،17 دسمبر کے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ملازمین بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری اداروں کے نام سرکلر بھی جاری کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق تمام ملازمین عدالتی فیصلے کی تاریخ سے بحال تصور ہوں گے،نومبر 96سے اکتوبر 1999کے درمیان برطرف ملازمین کوئی ٹیسٹ نہیں دیں گے،بحال ملازمین پر برطرفی کے وقت پر عائد سروس قواعد و ضوابط لاگو تصور ہوں گے،ایسے ملازمین جن کیلئے برطرفی کے وقت اہلیت ٹیسٹ لازم تھا گزشتہ شرائط کے تحت بحال ہوں گے۔
سرکلر میں بیان کیا گیا بحال ملازمین کے سروس قواعد میں کوئی بھی تبدیلی قانون و رولز کے تحت ہو گی، کرپشن پر برطرف ملازمین پر بحالی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا ،میڈیکل، ضابطے کیخلاف ورزی پر برطرف ملازمین پر بحالی فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں و محکموں کو ملازمین بحالی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔