شہزاد خان ابدالی: 50 ہزار سے کم آمدنی والے خاندانوں کو احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 20 کریانہ شاپس سے سودا سلف خریدنے پر 1 ہزار روپے کی رعایت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق کم آمدنی والے خاندانوں کو حکومت کی جانب سے ریلیف دینے کا احسن فیصلہ سامنے آیا ہے۔ 50 ہزار سے کم آمدنی والے خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ اور کریانہ شاپس سے سودا سلف خریدنے پر 1 ہزار روپے کی رعایت ملے گی۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور کینٹ کی زیر صدارت اہم میٹنگز کا اہتمام کیا گیا۔
اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں 20 کریانہ شاپس احساس راشن پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں گی اور ان کے نیشنل بینک میں اکاؤنٹس کھلیں گے۔
احساس راشن پروگرام میں رجسٹرڈ کریانہ شاپس سے کم آمدنی والے افراد راشن خرید کر 1 ہزار روپے رعایت حاصل کرسکیں گے۔ اجلاس میں یونین کونسل کے سیکرٹریز اور نیشنل بنک کے افسران بھی شریک ہوئے۔