ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پانچ آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز قتل

 An online taxi driver has been killed
کیپشن: taxi driver murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک)شہر میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جان خطرے میں پڑ گئی،پولیس پانچ میں سے صرف ایک کا سراغ لگا سکی ۔

تفصیلات کےمطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کیساتھ لزرہ خیزوارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ایک سال کے دوران پانچ آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز قتل کردیے گیے ،چار کی جان گزشتہ دو ماہ کے دوران لی گئی ،سہیل ، احمد علی ، اشفاق اور عدنان کے قتل کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہناتھا کہ شبہ ہے کہ سب کو لوٹ مار کے دوران قتل کیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کی اموات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد وارداتوں کے نت نئے طریقے متعارف کراتے ہیں،آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کو خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  لاہور کے علاقے ستوکتلہ سے اغوا ہونے والے اشفاق کی لاش مناواں سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بیالیس سالہ اشفاق کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔ اوبر ڈرائیور کی گاڑی ستوکتلہ سے دو روز قبل ملی تھی۔ مقتول کا موبائل اور لوکیشن آن ہونے کے باوجود پولیس مغوی کو بازیاب نہ کروا سکی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer