لاہور پولیس میں تبادلوں کی آندھی چلنے کو تیار

23 Dec, 2021 | 03:50 PM

Sughra Afzal

(سٹی42) لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی آندھی چلنے کو تیار، کمیٹی نے ابتک 109 افسران کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

  لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کی تیاریاں کر لی گئیں، ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتیوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کے انٹرویوز مکمل لیے گئے.

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز، انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت ایس ایس پی ایڈمن شامل ہیں، کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے سی سی پی او  لاہورسے منظوری لے گئی، منظوری کے بعد ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا کر کیئر ٹیکر ایس ایچ او لگائے تھے۔

مزیدخبریں