ویب ڈیسک: سرگودھا میں شادی سے انکار پر 26 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عزیز کالونی کی رہائشی نائلہ بی بی کا رشتہ اس کے اہل خانہ نے اس کے کزن کے بجائے کسی اور جگہ طے کردیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم عرفان مقتولہ نائلہ سے شادی کا خواہش مند تھا، رشتے سے انکار پر عرفان اپنے ساتھی کے ہمراہ نائلہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔