درنایاب : تاریخ پر تاریخ کے بعد ایک اور تاریخ، گلاب دیوی انڈر پاس کے افتتاح کی تاریخ طے کرلی گئی۔
ایل ڈی اے نے حتمی افتتاحی تاریخ 27 دسمبر کے اعلان کا فیصلہ کردیا ہے، ایل ڈی اے نے گورنر پنجاب، وزرا، ارکان اسمبلی کو افتتاح پر بلانے کے لئے دعوت نامے تیار کرلئے ہیں۔ ابتدائی پروگرام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار انڈر پاس پر مختصر وقت کے دوران افتتاح کرکے صرف میڈیا ٹاک کریں گے۔ وزیراعلی گلاب دیوی انڈر پاس کے نئے نام عبدالستار ایدھی انڈر پاس کا اعلان بھی کریں گے۔
گلاب دیوی انڈر پاس کو 65 کروڑ 92 لاکھ کی لاگت سے چار ماہ میں مکمل کیا جارہا ہے۔ منصوبے کے دوسرے فیز میں لاہور برج کی توسیع ہونا باقی ہے۔