سعید احمد سعید: ڈومیسٹک ایئرلائن ایئرسیال کو بین الاقوامی پروازوں کی اجازت مل گئی، ایئرسیال کا لاہور سے امارات فلائٹ شیڈول کے آغاز کا اعلان، ایئرسیال 30 دسمبر کو لاہور سے دبئی فلائٹ شیڈول کا آغاز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی ایئر لائن ایئر سیال نے کامیابی سے اندرون ملک پروازوں کا ایک سال مکمل کر لیا ہے۔ ایئرسیال نے لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لئے چارٹر فلائٹ شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر سیال لاہور سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دو چارٹر فلائٹ شروع کررہی ہے۔
ایئرسیال 30 دسمبر کو لاہور سے دبئی کے لئے چارٹر فلائٹ اڑان بھرے گی اور لاہور سے دبئی ہفتہ وار دو چارٹر ڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ اندرون ملک فلائٹ آپریشن چلانے والی ایئرسیال کی بین الاقوامی پہلی پرواز ہو گی۔
We are extremely proud to announce our Maiden #International Chartered #Flight #Lahore - #Dubai on 30th Dec 2021!
— AirSial (@airsial) December 20, 2021
For ticket bookings, contact your nearest travel agent! #AirSial - The Pride of #Pakistan #flysafe - #flyairsial pic.twitter.com/PEgt5eTsAW
یاد رہے ایئرسیال نے 25 دسمبر 2020 سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔سی اے اے قوانین کے مطابق ایک سال اندرون ملک پروازوں کے آپریشن کے بعد بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرسکتی ہے۔