ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان نے پاکستان کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

افغان طالبان نے پاکستان کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا
کیپشن: Pak-Afghan border
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوار کو پاکستانی فوج کو ننگر ہار کی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔

 ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے مزید کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں ہے۔

 خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان جنگجوؤں کو سرحدی باڑ قبضے میں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود سینئر طالبان حکام اپنی چیک پوسٹوں میں موجود پاکستانی فوج کے جوانوں کو باڑ نہ لگانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکی۔

 دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

 واضح رہے کہ پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔