سوئی ناردرن کمپنی کا صارفین کے کنکشنز پر "سائبر لاک" لگانے کا فیصلہ

23 Dec, 2021 | 01:18 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: شہر میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے پیمانے پر گیس چوری کا انکشاف، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز پر "سائبر لاک" لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس چوری کیخلاف بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، گیس چوری کی روک تھام کے لئے کنکشنز پر "سائبر لاک" لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز پر سائبر لاک لگائے گی، سائبر لاک کی بنیاد پر صنعتی صارفین کے میٹرز کو محفوظ بنایا جائیگا، اس طرح میٹرنگ روم پر نصب سائبر لاک کو کھولنے کے اختیارات صرف کمپنی کے پاس ہوں گے۔

 سائبر لاک ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کی میٹرز تک رسائی ناممکن ہو جائیگی، ذرائع نے بتایا کہ ریڈنگ کے لئے جانیوالی ٹیموں کو مقررہ وقت کے مطابق سائبر لاک کی چابی دی جائیگی اور مقررہ وقت کے بعد کسی بھی صارف کے کنکشن پر نصب سائبر لاک کو نہیں کھولا جا سکے گا، کمپنی نے میٹرز میں ہیراپھیری کر کے بڑے پیمانے پر گیس چوری کی نشاندہی کی تھی،شاندہی کرنے پر گیس چوری کو روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں