لدھیانہ  کی عدالت  میں خودکش دھماکا، دوافراد ہلاک، درجنوں زخمی 

23 Dec, 2021 | 01:14 PM

 ویب ڈیسک : بھارتی پنجاب کے ضلع لدھیانہ کی عدالت میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دو افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔

  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے متعدد کی حالت نازک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ کورٹ کمپلیکس کی دوسری منزل پر ہوا۔ دھماکہ ہوتے ہی عدالت کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی ۔اس حادثے میں گراؤنڈ فلور پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس  اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق دھماکے کے لیے بہت بھاری دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین  کا کہنا ہےکہ دھماکہ عدالت کے باتھ روم میں ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی شخص نے آکر یہ دھماکہ کیا ہے۔ وکلاء  کی ہڑتال کے باعث احاطے میں بھیڑ کم تھی ورنہ جانی نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے دھماکے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا ریاستی انتخابات کے قریب آتے ہی قوم مخالف عناصرمتحرک ہوگئے ہیں ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں