نیب میں تقرروتبادلے ۔۔جمیل احمدنئے ڈی جی نیب لاہورتعینات

23 Dec, 2021 | 01:10 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : نیب میں تقرروتبادلے کردیے گئے،ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کوتبدیل کردیا گیا،ڈی جی نیب جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیا گیا۔

 نیب میں تقرروتبادلے کردیے گئے، ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم تبدیل کرکے جمیل احمد کو نیا ڈی جی نیب لاہورتعینات کردیا گیا۔ مرزا سلطان محمد سلیم کو اسلام آباد سے ڈی جی نیب سکھر تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ کو نیب اسلام آباد ٹی آر ڈویژن بھجوا دیا گیا۔ڈی جی نیب اے اینڈ پی ونگ مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب آپریشنز تعینات کردیا گیا۔

 شہزاد سلیم نےاپریل 2017 کوڈی جی نیب لاہور کے عہدے کا چارج سنبھالا،چار سال آٹھ ماہ تعیناتی کے دوران شہزاد سلیم کی پرفارمنس مثالی رہی، جس کی بنیاد پر ان کو گریڈ 21 میں ترقی بھی دی گئی۔ بطور ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے 4 سال  کے دوران 148 ارب روپے کے کیسز میں اثاثہ جات کی ریکوری کرائی،نیب لاہور کی 22 ڈائریکٹ ریکوری کیسز میں 70 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔جبکہ 23 ان ڈائریکٹ کیسز میں78 ارب روپے کی ریکوری کو یقینی بنایا،ڈی جی نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی نے گزشتہ 16 سال کی ریکوری لے ریکارڈ بھی توڑے۔
شہزاد سلیم کی تعیناتی کے دوران نیب لاہور نے ملکی تاریخ کی بڑی گرفتاریاں یقینی بنائیں، جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، اپوزیشن رہنما شہباز شریف، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ، حمزہ شہباز،عبدالعلیم خان، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف ، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت دیگر اہم گرفتاریاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں