سٹی 42: لاہور میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ محکمہ خوراک نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔یکم اگست دوہزار اٹھارہ سے دسمبر دوہزار انیس تک لاہور میں 425 مختلف دکانوں اور گاڑیوں سے 3025نمونہ جات حاصل کئے گئےجن میں سے 232نمونہ جات معیار پر پورا نہ اترنےکی بنا پر فیل قرار پائے۔
لاہور میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی رپورٹ محکمہ فو ڈ نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی رپورٹ کے مطابق یکم اگست دوہزار اٹھارہ سے دسمبر دوہزار انیس تک لاہور میں 425 مختلف دکانوں اور گاڑیوں سے 3025نمونہ جات حاصل کئے گئےجن کے ٹیسٹنگ بذریعہ لیکو میٹر،لیکٹوسکین اور جربر میتھڈسے کی گئی ۔۔232نمونہ جات پنجاب فو ڈ ریگولیشنزکے معیار پر پورا نہ اترنے کی بنا ر فیل جبکہ 2793 پاس قرارپائے ،نمونہ جات فیل ہونےپر دکانوں کے پرو ڈکشن آر ڈر روکنے کےاحکامات اور 26 دکانوں کو سیل ،358دکانوں کو پچیس لاکھ پانچ ہزار روپےجرمانہ عائد کیاگیااور 32,665لیٹر دودھ غیر معیاری ہونے پر تلف کیاگیا۔
محکمہ خوراک کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں ان کاکہناہےکہ ملاوٹ مافیا کے تحت ایسے عناصر کے خلاف مزید سخت اقدامات کے لئے پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرائم کو ناقابل ضمانے جرائم قرار دیتے ہوئےایسے عناصر کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی سفارشات پنجاب اسمبلی بھجوا دی گئی ہیں