سٹی 42: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم فیصلے ، ماحولیاتی این او سی کیلئے لاہور ڈویژن میں تجارتی عمارات کی روف ٹاپ و پارکنگ ایریا کیلئے شرائط مزید سخت
کمشنر لاہور کی جانب سے ماحولیاتی این او سی کیلئے لاہور ڈویژن میں تجارتی عماراتوں کی روف ٹاپ و پارکنگ ایریا کیلئے شرائط مزید سخت کردی گئیں۔ کمشنرلاہور کا کہنا تھاکہ ہر کمرشل عمارت اپنی روف ٹاپ کا کم ازکم 70فیصد حصہ گرین بنانے کی پابند ہوگی۔ ہر کمرشل عمارت اپنے پارکنگ ایریاز میں الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ سہولت دستیابی کو یقینی بنا ئے گی۔
کمشنر لاہور کامزید کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں پٹرول پمپس بھی ماحولیاتی این او سی لینے کیلئے الیکٹرک چارجنگ سہولت فراہم کرنے کے پابند ہونگے،انہوں نے کہا کہ کمرشل عمارات اپنے پارکنگ ایریاز میں الیکٹرک وہیکلز کیلئے جگہ مختص کرنے کی بھی پابند ہوگی۔ کمشنر لاہور نےماحولیاتی این او سیز کیلئے ڈویژنل ماحولیات کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔