پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے استعفیٰ دیدیا

23 Dec, 2021 | 11:47 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و  قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے  سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق آفتاب صدیقی نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو استعفیٰ ارسال کیا اور لکھا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ استعفیٰ فوری طور پر منظور کیا جائے۔

علاوہ ازیں آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے، اکتوبر سے گیس کا ایشو چل رہا ہے، آپ کو بارہا میسیج بھی کیے لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔

واضح رہےکہ  آفتاب صدیقی کو 13 دسمبر 2019 کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افئیر مقرر کیا گیا تھا، وہ کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں