رائل پارک (زین مدنی ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون کے بعد اب عالیہ بھٹ نے بھی اپنی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سوشل میڈیا پر نئی فوٹوز اور ڈانس ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا جوڑا پہنے خوب جچ رہی ہیں۔ عالیہ بھٹ کی یہ تصویریں ڈیزائنر فراز منان کی جانب سے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔عالیہ بھٹ کی جانب سے پہنا گیا یہ خوبصورت جوڑا ہلکے گولڈن رنگ کا ہے جس کے لانگ کوٹ پر کافی نازک اور خوبصورت کڑھائی نظر آ رہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سے قبل اداکارہ کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون بھی فراز منان کے ڈریسز میں فوٹو شوٹ کرواچکی ہیں۔
View this post on Instagram