ویب ڈیسک : امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے علاج کے لیے فائزر کی گولی کے استعمال کی منظوری دے دی۔
امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کیخلاف پہلی ٹیبلٹ اور گھر پر استعمال کی جانیوالی دوا کی منظوری دیدی ہے۔کورونا وائرس کیخلاف پہلی ٹیبلٹ شدید بیماری سے محفوظ کرنے کے لیے90 فیصد تک مؤثر ہے اور اسے اومیکرون کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکا نے اس دوا کے لیے دوا ساز کمپنی فائزر سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن کے مطابق دوا کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔مریض کو پیکسلووڈ گولی پانچ روز تک دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنا ہو گی۔
BREAKING: @US_FDA granted Emergency Use Authorization (EUA) for our novel #COVID19 oral #antiviral treatment for high-risk patients aged 12+ weighing at least 40 kg (88 lbs), marking another historic milestone in the fight against COVID-19. #ScienceWillWin https://t.co/IRocj16hV9 pic.twitter.com/6gTqzfKNhp
— Pfizer Inc. (@pfizer) December 22, 2021
واضح رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائرز کے مطابق ان کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ کورونا وائرس کے مریض کو شدید بیمار ہونے سے 90 فیصد تک محفوظ کر سکتی ہے۔
فائزر کے حالیہ لیب تجربات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا کورونا کی دوسری اقسام کے طرح امیکرون کے خلاف بھی برابر مدافعت پیدا کرتی ہے۔ٹیبلٹ کی شکل میں دوا کو عالمی سطح پر کورونا کے خلاف موثر قرار دیا جا رہا ہے۔
Breakthrough: First anti-COVID pill (Paxlovid) approved by FDA
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) December 22, 2021
90% effective
3 pills, twice a day, for 5 days
Works against Omicron and Delta
Not a substitute for the vaccinehttps://t.co/Gn5zDUNBTM
U.S. authorizes Pfizer oral COVID-19 treatment, first for at-home use https://t.co/lv7p9OFGWt pic.twitter.com/JRlHd2llT8
— Reuters (@Reuters) December 22, 2021