ویب ڈیسک : امریکا کےسیکرٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے افغانستان کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سیکرٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ افغانستان پر او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس ہمارے مشترکہ عزم اور مستحقین کی مدد کے لیے اقدامات کی اہم مثال ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ اس اہم اجلاس کی میزبانی کرنے اور عالمی برادری کو افغانستان کے لوگوں سے تعاون جاری رکھنے کے لیے شرکت کی دعوت دینے پر ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
The OIC Extraordinary Session on Afghanistan is a prime example of our collective determination and action to help those most in-need. We thank Pakistan for hosting this vital meeting & inviting the global community to continue cooperating to support the Afghan people. #OIC4Afg
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 22, 2021
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہوا تھا جہاں 57 اسلامی ممالک کے مندوبین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے مبصرین نے بھی سیشن میں حصہ لیا تھا۔ اجلاس میں افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال سے نمٹنے کے لیےہیومینیٹرین ٹرسٹ فنڈ اور فوڈ سیکیورٹی پروگرام کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ دنیا کا دوسرا بڑا بین الملکی فورم او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس کے آخر میں کہا گیا تھا کہ ‘افغانستان کے لوگوں کی انسانی بنیاد پر اور ترقی کے لیے تعاون میں قائدانہ کردار ادا کریں گے’۔