لاہور کا آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرانمبر

23 Dec, 2021 | 08:37 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر برا جمان ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 316 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 316 ریکارڈ کیا گیا۔  کوٹ لکھپت کے علاقہ میں  441، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 437،ماڈل ٹاؤن میں  427،یو ایس قونصلیٹ 413،بحریہ آرچرڈ میں  408 ایئرکوالٹی انڈیکس  ریکارڈ کیا گیا ۔مال روڈ پر 407،لاہور امریکن سکول میں  386 اور ایف سی مراتب علی روڈ پر 380 فضائی آلودگی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے،شہر کا موجود درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ  جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 20 سینٹی گریڈ  تک جانے کا امکان ،شہر میں آئندہ24 گھنٹوں  کےدوران  بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ہوگا۔

مزیدخبریں