ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) : بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ متوقع، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 1روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔درخواست اکتوبراورنومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نومبرکیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے جبکہ اکتوبرکیلئے بھی بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین ایک بار پھر قیمت میں اضافے کیلئے ہو جائیں تیار،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، نیپرا دستاویز کے مطابق درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس کے تحت نومبرکیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے اور اکتوبرکیلئے بھی بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی۔

نیپرا نے دونوں درخواستوں پر سماعت 30 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سی سی پی اے کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer