امجد صابری کے قاتلوں پر جرم ثابت نہ ہوسکا

23 Dec, 2020 | 06:42 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) انسداد دہشتگری عدالت میں پراسیکیوشن ایک بار پھر امجد صابری قتل کیس میں سزا پانے والے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز اسحاق بوبی اور عاصم کیپری پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت میں ڈاکٹر سمیت پانچ شہریوں کے قتل کیس میں پراسیکیوشن ایک بار پھر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ امجد صابری قتل کیس میں سزا پانے والے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو عدالت نے قتل کے چار مقدمات میں بری کر دیا عاصم کیپری کو دو جبکہ اسحاق بوبی کو تین مقامات میں بری کیا گیا ہے۔

بری کئے جانے والے مقدمات میں تیموریہ امام بارگاہ حملہ اور یوسف پلازہ میں کلینک پر حملہ کرنا شامل ہیں۔ عدالت نے مقدمات میں مفرور تین ٹارگٹ کلرز کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، مفرور ملزمان میں حماد عرف چیتا ، ملن عرف ٹوپی والا اور ہاشم عرف گڈو عبدالمجید شامل ہیں۔

یاد رہے کہ امجد صابری چار برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں