(سٹی 42) انور مقصود کورونا کا شکار ہوگئے چند روز قبل ٹیسٹ کروائے گئے جس میں کورونا مثبت آگیا۔ انور مقصود نے خود کو قرنطینہ کر لیا، مداحوں سے دعا صحت کی اپیل کی ہے۔
پاکستان کےنامور مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے معروف ڈرامہ نگار 85 سالہ انور مقصود کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔انور مقصود نے اپنے چاہنے والوں سے صحت یابی کی درخواست بھی کی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اعداد وشمار کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 ہزار 621 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے،پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814ہوگئی،کورونا میں مبتلا 4 لاکھ15 ہزار352 افراد صحت یاب ہوئے،کورونا کے 2 ہزار 931 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 414 مریضوں کی حالات تشویش ناک ہے۔
وینٹی لیٹر پرسب سے زیادہ مریض پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں ہیں، بلوچستان ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار905ہے،سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 18 ہزار 918 اور پنجاب میں 8 ہزار 335 ہے۔ اسلام آباد چار ہزار 969 اور خیبرپختونخوا میں چار ہزار 508فعال کیسز ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے انتقال کر جانے والے مریضوں میں سے 47 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے،ابتک کورونا سے پنجاب میں تین ہزار 732 اور سندھ میں تین ہزار 379 افراد اتنقال کر چکےہیں،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 563،اسلام آباد میں 394بلوچستان میں 179، آزاد کشمیر میں 211 اور گلگت بلتستان میں 99 افراد جانیں کھو چکے ہیں۔