ٹیکس دو یا جیل جائو ،دکانداروں کی شامت آگئی

23 Dec, 2020 | 03:47 PM

Azhar Thiraj

شہزاد خان : پراپرٹی ٹیکس دو، ورنہ گرفتاری یا قرقی جائیداد ہوگی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیجانب سے شادمان مارکیٹ کی متعدد دوکانوں پر نوٹسز چسپاں کردیئے گے ،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے پراپرٹی مالکان کو 26 دسمبر تک ٹیکس ادایئگی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔


پراپرٹی ٹیکس دیں یا گرفتاری اور قرقی جایئداد، کیلئے تیار ہوجایئں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے شادمان مارکیٹ کے دوکانوں کے مالکان شاہ نواز خان، رضا خان، محمد شاہ سعید ،حاجی نواب خان، حاجن رحیم جان، حاجی منابل کی دکانوں پر نوٹسز آویزاں کردیئے ہیں اور پراپرٹی مالکان کو 26دسمبر تک ہرصورت پراپرٹی ٹیکس کی ادایئگی کا حکم دیا گیا ہے۔


نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ 26دسمبر تک پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری یا قرقی جایئداد کی جاسکتی ہے، تاجران نے بتایا کہ مذکورہ دکانوں کے کرایہ داروں اور مالکان کے مابین ملکیتی تنازعہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ، کرایہ دار خود کو مالکان ظاہر کررہے ہیں تاجروں نے بتایا کہ اصل مالکان اور کرایہ داروں کے مابین تنازعہ کے باعث پراپرٹی ٹیکس واجب ادا ہے۔


 

مزیدخبریں